ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جب اقتدار کا نشہ سر چڑھ کر بولا:  نومنتخب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کا ایس ایچ او پر تشدد،سر پھاڑدیا

جب اقتدار کا نشہ سر چڑھ کر بولا:  نومنتخب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کا ایس ایچ او پر تشدد،سر پھاڑدیا

Mon, 30 Jul 2018 02:24:43    S.O. News Service

لاہور:29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جیت کے جشن میں مداخلت کرنے پر تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق الیکشن میں جیت پر ملک ندیم عباس کے ڈیرے پر ا?تش بازی کی جا رہی تھی کہ پٹرولنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ ہنجروال رانا افضل کے منع کرنے پر نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا، ایم پی اے نے نہ صرف ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی وردی پھاڑی بلکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اہلکار کا سر بھی پھاڑ دیا۔واقعہ کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ندیم بارہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو نومنتخب ایم پی اے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے، ڈیرے پر موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر فائرنگ اور پولیس پر تشدد کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ندیم عباس کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ50 افراد کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب کہ 21 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


Share: